لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
عدالت نے میاں محمود الرشید کو مجموعی طور پر 33 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی، جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چودھری کو 10،10 سال قید کی سزا دی گئی۔
عدالت کے مطابق میاں محمود الرشید کو مختلف دفعات کے تحت الگ الگ سزائیں سنائی گئیں۔تحریری فیصلے کے مطابق عدالت نے شواہد کی عدم موجودگی پر 23 ملزمان کو بری کردیا۔
کیس کی سماعت کے دوران عدالت کو واٹس ایپ پیغامات اور 70 سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کی گئیں جبکہ فرانزک رپورٹس بھی عدالت میں پیش کی گئیں۔
فیض حمید کی سزا ابتدا ،9 مئی کے کیسز باقی ، سہولت کاروں کو بھی نہیں چھوڑا جائیگا ، فیصل واوڈا
فیصلے میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی کی تفتیشی ٹیم نے ملزمان کو قصور وار قرارمئی دیا اور ملزمان نے جے آئی ٹی رپورٹ کو کسی بھی فورم پر چیلنج نہیں کیا، تاہم ملزمان نے اپنے بیانات میں خود کو بے قصور قرار دیا۔
