تاجکستان نے الزام عائد کیا ہے کہ افغان طالبان کے زیرِ اثر عناصر سرحد پار دہشت گردی میں ملوث ہیں، جس کے تازہ واقعے میں افغان دہشت گردوں نے تاجک سرحد میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کی۔
تاجک نیشنل سیکیورٹی اتھارٹی کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین افغان دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد افغانستان سے تاجکستان میں داخل ہوئے تھے اور ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
تاجک حکام کے مطابق یہ واقعہ افغانستان سے تاجکستان میں سرحدی دراندازی کا گزشتہ ایک ماہ میں تیسرا واقعہ ہے، جس پر شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ نیشنل سیکیورٹی اتھارٹی نے کہا ہے کہ سرحدی علاقوں میں نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکا جا سکے۔
ٹی ٹی پی افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں سے پاکستان میں دہشت گردی کر رہی ہے، امریکی جریدہ
تاجکستان کی جانب سے یہ بھی عندیہ دیا گیا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے دہشت گرد عناصر کی سرپرستی خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ بن رہی ہے، جبکہ تاجک حکومت اس معاملے کو بین الاقوامی سطح پر بھی اٹھانے پر غور کر رہی ہے۔
