بالی ووڈ کے معروف اداکار ہریتھک روشن نے کزن ایشان روشن کی شادی کی تقریبات میں اپنے بیٹوں ہریہان اور ہردھان کے ساتھ پُرجوش اور دلکش ڈانس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
ہریتھک روشن نے اپنے ایکس اکاؤنٹ میں ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے بیٹوں، قریبی اہلِ خانہ اور گرل فرینڈ صبا آزاد کے ہمراہ رقص کرتے دکھائی دیے۔ تقریب میں روشن خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں کی بڑی تعداد شریک تھی، جہاں موسیقی، رقص اور خوشگوار ماحول نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔
اقرار الحسن کا تینوں بیویوں کے ساتھ ڈنر؛ سوشل میڈیا پر طنز کا طوفان
Santa brings an early Christmas gift 🎁 – an extended + HQ clip of Hrithik, Hrehaan and Hridaan dancing with Pashmina, Suranika and Saba at the wedding reception. #HrithikRoshan 🕺🏻 #MerryChristmas pic.twitter.com/jYURYyITLk
— HrithikRules.com (@HrithikRules) December 24, 2025
اداکار نے سیاہ رنگ کا نفیس لباس زیب تن کیا، جبکہ ان کے بیٹوں کا جدید اور ہم آہنگ لباس بھی توجہ کا مرکز بنا۔ مداحوں نے اس خاندانی رقص کو خوب سراہا اور اسے شادی کی تقریبات کا نمایاں لمحہ قرار دیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ ہریتھک روشن کے بیٹوں کا رقص بھی والد کے انداز سے مشابہ اور متاثر کن ہے۔ کئی مداحوں نے ہریتھک کے رقص کو حسبِ روایت متاثر کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پرفارمنس ہر بار ناظرین کو یکساں طور پر محظوظ کرتی ہے۔
بیٹی کی پیدائش نے زندگی بدل دی، فرحان سعید کا جذباتی بیان
یہ ویڈیو تاحال مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش ہے، جہاں صارفین روشن خاندان کے فن، خاندانی وابستگی اور خوشیوں بھرے لمحات کو خوب سراہ رہے ہیں، جب کہ ایشان روشن کی شادی کو شوبز حلقوں میں ایک یادگار تقریب قرار دیا جا رہا ہے۔
