امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار، ماڈل اور ڈیزائنر سے شادی کر لی۔
سرینا ولیمز کی بہن وینس ولیمز کے اطالوی اداکار آندریا پریٹی سے دوستی کے چرچے رہے ہیں، جوڑے کی شادی کی تقریبات 6 روز پام بیچ فلوریڈا میں جاری رہیں۔ جس میں قریبی عزیز و اقارب اور دوست شریک ہوئے۔
والد بننے کے بعد ڈایپر بدلنے میں اداکاری کے مقابلے میں زیادہ ماہر ہو گیا ہوں، وکی کوشل
وینس ولیمز کا کہنا ہے کہ شادی کے موقع پر سرینا ولیمز نے قیمتی یاٹ بطور تحفہ دیا جس میں فیملی کے قریبی افراد کو عشائیہ بھی دیا گیا۔ سرینا ولیمز نے ہی یاٹ میں تمام کھانوں کا انتظام کیا۔ ہم سب نے ایک ہفتہ خوب انجوائے کیا۔
وینس ولیمز اور آندریا پریٹی کی 2024 میں میلان میں ایک فیشن شو کے دوران ملاقات ہوئی تھی، ان کی منگنی کی تقریب جولائی میں ہوئی تھی سرینا ولیمز نے اپنی بہن کے لیے تصاویر کے ساتھ محبت بھرا پیغام بھی لکھا ہے۔ خبر بنا دیں
