معروف گیم ڈویلپر اورمقبول ویڈیو گیم ‘کال آف ڈیوٹی’ کے شریک خالق ونس زیمپیلا ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ونس زیمپیلا شمالی لاس اینجلس کے ایک خوبصورت اور قدرتی مناظر سے بھرپور علاقے میں اپنی فیراری کار چلا رہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
We’re deeply saddened by Vince Zampella’s tragic passing. His legacy as one of the founders of Call of Duty and a legend of our industry will never be forgotten.
Our sincere condolences go out to Vince’s family, friends, and loved ones.
— Treyarch (@Treyarch) December 23, 2025
ونس زیمپیلا نہ صرف ایک کامیاب گیم ڈویلپر تھے بلکہ وہ ایک اعلیٰ سطح کے ایگزیکٹو بھی تھے۔ان کے زیرِ قیادت قائم اسٹوڈیوز نے دنیا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ویڈیو گیمز تخلیق کیں، جن میں کال آف ڈیوٹی کو نمایاں مقام حاصل ہے۔
اچانک موت نے عالمی گیمنگ انڈسٹری میں سوگ کی فضا قائم کر دی، شائقین اور ماہرین ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔
