سیشن کورٹ اسلام آباد نے 9 مئی کے واقعات سمیت دیگر پانچ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے گرفتاری سے روک دیا ہے۔
عدالت نے ان مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 27 جنوری تک توسیع کر دی۔
سماعت کے دوران عدالت نے واضح کیا کہ آئندہ پیشی پر بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں ذاتی طور پر یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونا ہوگا۔
عدالت کا کہنا تھا کہ مقدمات کی سماعت آئندہ تاریخ پر باقاعدہ دلائل کے ساتھ آگے بڑھائی جائے گی۔
بشریٰ بی بی اور عمران خان کو کم سزا کیوں سنائی گئی؟وجہ سامنے آگئی
عدالتی حکم کے مطابق 9 مئی کے کیس سمیت زیرِ سماعت تمام پانچ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو مقررہ تاریخ تک گرفتار نہیں کیا جائے گا۔
عدالت نے کیسز میں پیش رفت کیلئے فریقین کو مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت بھی کی۔
