عمران خان اوربشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ٹوکیس (toshakhana 2 case)میں کم سزا کیوں سنائی گئی؟وجہ سامنے آگئی
توشہ خانہ ٹوکیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو عمراوربشریٰ بی بی کوبطور خاتون ہونے کا فائدہ دیاگیا۔
توشہ خانہ ٹو کیس، عمران خان اور بشری بی بی کو مجموعی طور پر 17، 17 سال کی سزا
عدالت نے بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی پر علیحدہ علیحدہ ایک کروڑ 64 لاکھ 25 ہزار 650 روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی عمر کو مدنظر رکھتے ہوئے کم سزا سنائی گئی ہے،اسی طرح بشریٰ بی بی کو بھی خاتون ہونے کے ناطے کم سزا سنائی گئی ۔
جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ مجرمان کو 382 بی کا فائدہ بھی دیا گیا ہے ،جو وقت جیل میں گزارا وہ بھی سزا کے طور پر شامل ہو گا۔

