امریکا نے غیر قانونی تارکینِ وطن کو رضاکارانہ طور پر اپنے وطن واپس جانے کیلئے نئی ترغیبی اسکیم کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکی محکمہ داخلہ کے مطابق جو تارکینِ وطن سال کے اختتام تک CBP Home موبائل ایپ کے ذریعے خود کو رضاکارانہ واپس جانے کے لیے رجسٹر کریں گے، انہیں تین ہزار ڈالر کی مالی امداد اور حکومت کی جانب سے وطن واپسی کا فضائی ٹکٹ فراہم کیا جائے گا۔
ایران میں غیر قانونی داخل ہونے والے 40 افغان مہاجرین سردی سے جاں بحق
ہوم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اس پروگرام میں شامل افراد کو ویزا مدت ختم ہونے یا ملک نہ چھوڑنے سے متعلق جرمانوں اور سزاؤں میں بھی معافی دی جا سکتی ہے۔
محکمۂ داخلی سلامتی کی سیکرٹری کرسٹی نوم کا کہنا ہے کہ اس اسکیم کا مقصد امریکا میں غیر قانونی تارکینِ وطن کی تعداد میں کمی لانا ہے۔
تارکین وطن کے خلاف ٹرمپ اقدامات معطل، عدالت نے صدارتی اختیارمحدود کردیا
انہوں نے بتایا کہ جنوری 2025 سے اب تک قریباً 19 لاکھ غیر قانونی تارکینِ وطن رضا کارانہ طور پر امریکا چھوڑ چکے ہیں ، رضاکارانہ واپسی کا انتخاب نہ کرنے والوں کو گرفتاری، جبری ملک بدری اور مستقبل میں امریکا میں داخلے پر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
