پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنسنگ سینٹرز کے اوقات کار میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
لاہور، راولپنڈی اور ملتان سمیت بڑے شہروں میں لائسنسنگ سینٹرز کا دورانیہ 24 گھنٹے کر دیا گیا ہے۔اسی طرح چھوٹے شہروں میں دورانیہ صبح 8 سے رات 12 بجے تک کر دیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں ڈرائیونگ لائسنس کی عمر 16 سال کرنے کی قرارداد جمع
ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے لائسنسنگ سینٹرز کا دورانیہ بڑھایا گیا ہے ۔
شہریوں نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا ہے اور کہا ہے سینٹرز کا دورانیہ بڑھانے سے انہیں بڑی سہولت مل گئی ہے۔
