سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم (waseem akram)کا کہنا ہے کہ پاکستان نے شاندار انداز میں انڈر 19 ایشیا کپ اپنے نام کیا۔
سابق کپتان نے ایک بیان میں کہا کہ علی رضا کی تباہ کن بالنگ نے جیت کی بنیاد رکھی،سمیر منہاس کی شاندار 172 رنز کی اننگز نے فتح پر مہر ثبت کر دی،مستقبل کے چمکتے ستارو شاباش، بہت اچھا کھیلے۔
شاندار کامیابی بہترین حکمت عملی اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، چیئرمین پی سی بی
ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے کہا کہ لڑکوں نے بڑے میچ میں اعتماد اور شاندار ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا، انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی پر فخر ہے،خصوصی خراجِ تحسین سرفراز احمد اور ان کے کوچنگ اسٹاف کو۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے،اپنے نوجوان کھلاڑیوں پر بہت زیادہ فخر ہے۔
Couldn’t be prouder of our young guns 🇵🇰💚 The future is in safe hands. #Under19AsiaCup pic.twitter.com/lgF9O3Pxfk
— Naseem Shah (@iNaseemShah) December 21, 2025
