دمام سعودی عرب سے لاہور آنے والی پی آئی اے (pia)کی پرواز کو فنی خرابی کے باعث ہنگامی طور پر دمام ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔
View this post on Instagram
میڈیا رپورٹس کے مطابق پرواز پی کے 860 میں 350 سے زائد مسافر سوار تھے۔ دورانِ پرواز جہاز میں فنی خرابی سامنے آنے پر کپتان نے حفاظتی اقدامات کے تحت دمام ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ہنگامی لینڈنگ کے دوران جہاز میں آکسیجن ماسک بھی کھل گئے، تاہم عملے کی بروقت کارروائی کے باعث صورتحال پر قابو پا لیا گیا۔ طیارے کو بحفاظت دمام ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔
کینیڈا میں پائلٹ سمیت عملے کی سیاسی پناہ کی درخواست؟ پی آئی اے نے وضاحت کر دی
پی آئی اے انتظامیہ نے مسافروں کو لاہور لانے کیلئے متبادل طیارہ پاکستان سے روانہ کردیا ہے۔ نئے طیارے سے روانگی تک تمام مسافر دمام ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔دوسری جانب طیارے کی فنی جانچ پڑتال کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
