انسٹاگرام نے مواد کے معیار کو بہتر بنانے اور بامعنی انگیجمنٹ کے فروغ کے لیے ہیش ٹیگز کے استعمال پر نئی پابندی عائد کر دی ہے، جس کے تحت اب ہر پوسٹ میں صرف 5 ہیش ٹیگز استعمال کیے جا سکیں گے۔
انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے اپنے انسٹاگرام ایڈوائس چینل پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کم مگر مخصوص ہیش ٹیگز، طویل اور عمومی فہرستوں کے مقابلے میں بہتر نتائج دیتے ہیں۔
پاکستان میں قرض پر گاڑی لینا آسان، خریداری میں اضافہ
ایڈم موسیری کے مطابق معیار کو تعداد پر ترجیح دینا ضروری ہے، اگرچہ ہیش ٹیگز مواد کی تلاش میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، تاہم یہ خود بخود پوسٹس کی رسائی میں اضافہ نہیں کرتے، اس کے بجائے تخلیق کاروں کو ایسا مواد تیار کرنا چاہیے جو ناظرین سے حقیقی طور پر ہم آہنگ ہو۔
یہ اقدام تھریڈز میں پہلے متعارف کرائی گئی پالیسی سے مماثلت رکھتا ہے، جہاں ہر پوسٹ میں صرف 1 ٹیگ کی اجازت دی گئی تھی، اس پابندی کا مقصد اسپام کی حوصلہ شکنی اور انگیجمنٹ میٹرکس کے غلط استعمال کو روکنا تھا۔
موسیری کے مطابق نئی حکمتِ عملی کا ہدف ایسے ٹیگز کو فروغ دینا ہے جو کمیونٹیز کی تشکیل میں معاون ہوں، نہ کہ مصنوعی طور پر نمائش بڑھانے کا ذریعہ بنیں۔
گیمنگ کے شوقین افراد کے لیے سب سے تیز اور بہترین فونز
ماہرین کے مطابق اس تبدیلی سے انسٹاگرام مارکیٹنگ اور مواد کی دریافت کے طریقۂ کار میں نمایاں تبدیلی آ سکتی ہے، ہیش ٹیگز کی حد مقرر کر کے پلیٹ فارم صارفین کو زیادہ سوچ سمجھ کر مواد شیئر کرنے کی ترغیب دے رہا ہے، جہاں توجہ ٹیگز کی کثرت کے بجائے مواد اور ناظرین کے درمیان تعلق پر مرکوز ہوگی۔
