بھارت کی مشہور کامیڈین اور میزبان بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر و مصنف ہارش لمباچیا نے اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کی خوشخبری دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، بھارتی سنگھ نے اچانک طبی ہنگامی صورتحال کے بعد جمعہ، 19 دسمبر 2025 کو اپنے دوسرے بیٹے کو جنم دیا۔
ڈرامہ ’جمع تقسیم‘ کی آخری قسط نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
تفصیلات کے مطابق، 41 سالہ بھارتی سنگھ کو ٹیلی ویژن شو ہنسی کے شیف کی شوٹنگ کے لیے تیار ہونے کے دوران طبی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا اور وہاں بچے کی پیدائش عمل میں آئی۔
اداکارہ اور ان کے شوہر نے اپنی دوسری حمل کی خوشخبری فیملی ٹرپ سوئٹزرلینڈ کے دوران دی تھی۔ چند ہفتے قبل بھارتی نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، جس میں انہوں نے کیپشن میں لکھا تھا کہ “دوسرا بچہ لمباچیا جلد آئے گا۔
View this post on Instagram
بھارتی سنگھ اور ہارش لمباچیا نے کچھ سال ڈیٹنگ کے بعد 3 دسمبر 2017 کو شادی کی تھی۔ جوڑے نے اپنے پہلے بچے کا استقبال 3 اپریل 2022 کو کیا تھا، اور بچے کا نام لکش سنگھ لمباچیا (گولا) رکھا گیا تھا۔
کے جی ایف 2 کے ڈائریکٹر کا چار سالہ بیٹا افسوسناک حادثے میں ہلاک
نومولود بچے کی مزید تفصیلات اور جوڑے کی جانب سے سرکاری اعلان کا انتظار جاری ہے۔
