لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جی او آر گیٹ حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا، انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گِل نے فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں سنایا۔
عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد،عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری اور میاں محمود الرشید کو 10، 10 سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا جب کہ عدالت نے شاہ محمود قریشی کو مقدمے سے بری کر دیا۔
عدالت نے دورانِ مقدمہ اشتہاری قرار دیے گئے چار ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔
اشتہاری ملزمان میں فاروق انجم، حبیب احمد، ارسلان اور اکبر خان شامل ہیں۔
مقدمے میں کل 25 ملزمان نامزد تھے جبکہ پراسیکیوشن کے 56 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔
کیس تھانہ ریس کورس میں درج کیا گیا تھا، جس میں الزام تھا کہ ملزمان نے کلب چوک جی او آر گیٹ کے سیکیورٹی کیمرے توڑے، شیشے چکنا چور کیے، پولیس کی وائرلیس توڑی، سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں پر الزام تھا کہ انہوں نے کارکنان کو 9 مئی کے واقعات کے دوران بغاوت اور فساد پر اکسایا۔
