دبئی اور ابوظبی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی ہے، جس کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے ہیں۔
خراب موسمی صورتحال کے پیشِ نظر دبئی میں ملازمین کے لیے ورک فرام ہوم نافذ کر دیا گیا ہے، جبکہ نجی شعبے کو بھی ریموٹ ورک پالیسی اپنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے 20 دسمبر سے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
حکام کے مطابق صرف انتہائی ضروری عملے کو دفاتر آنے کی اجازت دی گئی ہے۔ بارش کے باعث دبئی کا گلوبل ولیج اور عین دبئی عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ اسکائی ڈائیو دبئی کی تمام سرگرمیاں بھی معطل کر دی گئی ہیں۔
دبئی پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
ادھر موسمی حالات کے باعث دبئی ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پرواز سے کم از کم چار گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچیں۔
مختلف شہروں میں سردی بڑھ گئی ، بعض مقامات پر بارش کا امکان
میڈیا رپورٹس کے مطابق خراب موسم کے سبب سات پروازیں منسوخ جبکہ 15 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آج رات سے موسم بتدریج بہتر ہونے کی توقع ہے۔
