اسلام آباد: معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت 4 افسران کے استعفیٰ منظور کر لیے۔ جو 20 نومبر سے نافذ العمل ہیں۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے مستعفی ہونے والے افسران میں ڈپٹی ڈائریکٹر سرفراز چوہدری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عثمان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسما مجید شامل ہیں۔
گزشتہ ماہ ڈکی بھائی سمیت دیگر سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے مبینہ طور پر رشوت لینے کے الزام پر این سی سی آئی اے کے متعدد افسران کو گرفتار کیا گیا تھا۔ جنہوں نے بعد میں استعفیٰ دے دیا تھا۔
اینٹی کرپشن سرکل لاہور کی رپورٹ کے مطابق این سی سی آئی اے کے 8 افسران کے خلاف کرپشن کے مقدمات درج کرائے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: جیل میں قید رہنے کے بعد وی لاگ بنانا ہی بھول گیا ہوں، ڈکی بھائی
این سی سی آئی اے کے گرفتار 8 میں سے 7 افسران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، سب انسپکٹرز شامل تھے۔ اور ان کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے تھے۔
