تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور انہیں قومی مشاورتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
وفد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکریٹری جنرل اسد قیصراورتیمورسلیم جھگڑا شامل تھے جبکہ شہرام خان ترکئی، حسین احمد یوسفزئی اور خالد یوسف چودھری بھی وفد کے ہمراہ موجود تھے۔
ملاقات کے دوران ملک میں موجودہ سیاسی صورتحال، آئین کی بالادستی اورجمہوری اقدارکے تحفظ پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں جانب سے اس امر پرزوردیا گیا کہ آئین کی پاسداری اورقانون کی حکمرانی ہی ملک کو درپیش سیاسی اور معاشی مسائل کا پائیدارحل ہے۔
پی ٹی آئی وفد جماعت اسلامی قیادت سے ملاقات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا
گفتگو میں جمہوریت کے استحکام، قومی یکجہتی اورسیاسی ہم آہنگی کے فروغ جیسے اہم معاملات پر بھی جامع بحث کی گئی۔
رہنماؤں نے اس بات پراتفاق کیا کہ سیاسی اختلافات کے باوجود قومی مفاد اورآئینی دائرہ کارمیں رہتے ہوئے بات چیت اورمشاورت کا عمل جاری رہنا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کوملکی سیاسی منظرنامے میں ایک اہم پیش رفت قراردیا جا رہا ہے جبکہ قومی مشاورتی کانفرنس کے ذریعے مختلف سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پرلانے کی کوششوں کو بھی سراہا گیا ہے۔
