سابق بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم(zaira wasim) نے بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو حجاب تنازع پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے باقاعدہ معافی کا مطالبہ کردیا ۔
A woman’s dignity and modesty are not props to toy with. Least of all on a public stage. As a Muslim woman, watching another woman’s niqab being pulled at so casually, accompanied by that nonchalant smile, was so infuriating.
Power does not grant permission to violate…
— Zaira Wasim (@ZairaWasimmm) December 15, 2025
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی عورت کی عزت اور وقار کو، خاص طور پر عوامی مقام پر، کبھی معمولی نہیں سمجھا جانا چاہیے۔
طاقت یا عہدہ کسی کو یہ حق نہیں دیتا کہ وہ کسی عورت کے حجاب یا پردے میں مداخلت کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار اس ڈاکٹر سے غیر مشروط معافی مانگنے کے پابند ہیں۔
