گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں سیمنٹ (cement)کی ریٹیل قیمت میں اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔
پاکستا ن بیورو برائے شماریات کے مطابق 11 دسمبرکو ختم ہونے والےہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1389 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.70فیصد زیادہ ہے ۔پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1379 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
پنجاب میں ’’اپنی زمین اپنا گھر‘‘ اسکیم کا ڈیجیٹل آغاز
اسی طرح 11 دسمبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1445 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.29فیصد زیادہ ہے۔پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1441 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق 11 دسمبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1367،راولپنڈی 1361،گوجرانوالہ1420، سیالکوٹ1400،لاہور1488،فیصل آباد1380، سرگودھا1397، ملتان 1397،بہاولپور1400، پشاور1370 اوربنوں میں 1300 روپے ریکارڈ کی گئی۔
”اپنی زمین اپناگھر“منصوبے کی ڈیجیٹل قرعہ اندازی ،2ہزار افراد کو رہائشی پلاٹس مل گئے
اسی طرح 11 دسمبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1378،حیدرآباد1428،سکھر1525، لاڑکانہ1407، کوئٹہ 1490 اورخضدار میں1443 روپے ریکارڈکی گئی۔
