سری لنکا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور منتظم ڈی ایس ڈی سلوا(ds de silva) انتقال کر گئے۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
Sri Lanka Cricket wishes to express its deepest sympathies to the family of Mr. D. S. de Silva, who has passed away.
Mr. de Silva rendered yeoman service to the game of cricket, first as a player and later as an administrator.
He represented Sri Lanka in 12 Test matches and 41… pic.twitter.com/5eJXiQvWt4
— Sri Lanka Cricket 🇱🇰 (@OfficialSLC) December 16, 2025
کرکٹ بورڈ کے مطابق ڈی ایس ڈی سلوا کا شمار ان کھلاڑیوں میں ہوتا تھا جنہوں نے سری لنکن کرکٹ کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔
1992 کا ورلڈ کپ فائنل کھیلنے والے معروف کرکٹر انتقال کر گئے
ڈی ایس ڈی سلوا نے 1982 میں سری لنکا کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کیا اور وہ اس تاریخی ٹیم کا حصہ تھے جس نے ملک کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا۔
سری لنکن کرکٹ اس دور میں بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان بنانے کی جدوجہد کر رہی تھی اور ڈی ایس ڈی سلوا جیسے کھلاڑیوں نے اپنی کارکردگی اور عزم سے ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔
انہوں نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں 12 ٹیسٹ اور 41 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کی۔ بطور آل راؤنڈر ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
وہ میدان میں نظم و ضبط اور کھیل کے تئیں سنجیدہ رویے کے لیے مشہور تھے۔ ساتھی کھلاڑیوں اور کوچز کے مطابق ڈی ایس ڈی سلوا نوجوان کرکٹرز کے لیے ایک مثال تھے۔
سینئر کرکٹر دل کا جان لیوا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے
ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ڈی ایس ڈی سلوا سری لنکن کرکٹ سے وابستہ رہے اور انتظامی امور میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ 2009 سے 2011 تک سری لنکا کرکٹ کے عبوری ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین رہے، اس دوران انہوں نے بورڈ کے انتظامی ڈھانچے کو مستحکم کرنے اور کرکٹ کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کیے۔
سری لنکا کرکٹ بورڈ، سابق اور موجودہ کرکٹرز سمیت کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے ڈی ایس ڈی سلوا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈی ایس ڈی سلوا کا انتقال سری لنکن کرکٹ کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
