پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس نے پہلی بار ایک لاکھ ، 71 ہزار کی حد عبور کر لی ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 606 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 71 ہزار 400 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
سونا مزید ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟
گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا تھا ، کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 70 ہزار 794 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ایک پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 280 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے۔
