میکسیکو میں چھوٹا طیارہ ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔
حکام کے مطابق حادثہ سان ماتیو آٹینکو کے صنعتی علاقے میں پیش آیا جو ٹولوکا ائیرپورٹ سے تقریباً 5 کلومیٹر اور میکسیکو سٹی سے 50 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔
بھارت کا ایک اور طیارہ تباہ گر کر ہو گیا
طیارے نے بحرالکاہل کے ساحلی شہر آکاپولکو سے اڑان بھری تھی۔ طیارہ فٹ بال گراؤنڈ پر لینڈ کرنے کی کوشش کے دوران ویئر ہاؤس کی چھت سے ٹکرا گیا جس کے باعث شدید آگ بھڑک اٹھی۔
Breaking news 🚨A private jet crashed near Toluca Airport in San Pedro Totoltepec, State of Mexico.
The aircraft, registered as XA-PRO, was carrying **10 people—two pilots and eight passengers—**when it slammed into an industrial warehouse earlier today, sending a massive column… pic.twitter.com/EeSojqcTAJ
— aircraftmaintenancengineer (@airmainengineer) December 15, 2025
طیارے کے گرنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے ، نجی طیارے میں 8 مسافر اور عملے کے 2 افراد سوار تھے ، حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
