سڈنی کے ساحل پر فائرنگ کے بعد آسٹریلیا نے اسلحہ قوانین سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
آسٹریلوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اسلحہ قوانین سخت کرنے اور ایک قومی اسلحہ رجسٹر بنانے پر اتفاق کیا ہے،نئے اسلحہ قوانین میں لائسنس پر پابندیاں،قانونی اسلحے میں تبدیلی کے قوانین شامل ہیں۔
سڈنی دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آ گئے
قوانین میں ایک فرد کے پاس موجود اسلحے کی تعداد اور اقسام کی حد مقرر کرنا بھی شامل ہے،لائسنس کیلئے اجازت نامے صرف آسٹریلوی شہریوں تک محدود کیے جائیں گے۔
لوگ وقت کے ساتھ شدت پسندی کی طرف جا سکتے ہیں،اسلحہ لائسنس ہمیشہ کے لیے نہیں ہونے چاہئیں۔
