امریکا میں نئے سال پر دھماکوں کی منصوبہ بندی پکڑی گئی۔
امریکی اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ لاس اینجلس اور اورنج کاؤنٹی میں بم حملے کی سازش ناکام بنا دی گئی، دہشتگرد لاس اینجلس اوراورنج کاؤنٹی کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔
سڈنی واقعہ ، حملہ آور باپ بیٹا نکلے ، آسٹریلیا میں آج یوم سوگ کا اعلان
دہشتگردوں نے امیگریشن ایجنٹس، گاڑیوں اور متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا،انتہائی بائیں بازو کی حکومتی مخالف جماعت حملے کی تیاری کر رہی تھی۔
یاد رہے گزشتہ روز ہی امریکا کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور نو شدید زخمی ہوگئے تھے۔
عالمی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔اس واقعے میں متعدد افراد کو گولیاں لگیں، میئر پروویڈنس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک، 9 شدید زخمی ہوئے۔
امریکا: سزائے موت کے قیدی کی بھرپور کھانا کھانے کی آخری خواہش
حملہ آورگرفتار نہیں کیا جا سکا، طلبہ کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔فائرنگ کے واقعے کے بعد یونیورسٹی کو بند کر دیا گیا ہے۔
