اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی افواہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹورنٹو جانے والی کسی پرواز کے پائلٹ یا عملے نے کینیڈا پہنچ کر سیاسی پناہ نہیں مانگی۔
ترجمان پی آئی اے نے جاری بیان میں وضاحت کی کہ کینیڈا میں پائلٹ سمیت عملے کے سیاسی پناہ کی خبر جھوٹ اور من گھڑت ہے۔ یہ جھوٹی خبر افغان اور پاکستان مخالف اکاؤنٹس کے ذریعے پھیلائی گئی تاکہ قومی ایئرلائن اور پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ پورے عملے کے اجتماعی طور پر پناہ مانگنے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ اور پاکستان سے کینیڈا کے لیے پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں۔
حکام نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور جعلی خبروں پر یقین نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے نئے اسمارٹ میٹرز کی قیمتیں 40 فیصد تک کم ہو گئیں، اویس لغاری
پی آئی اے نے اس افواہ کو منصوبہ بند سازش قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
