معروف میوزک ایپ سپوٹیفائی (spotify down)کی دنیا بھر میں سروسز ڈائون ہوگئی ۔
ڈائون ڈیٹیکٹر کے مطابق دنیا بھر میں ہزاروں صارفین کو لاگ اِن اور پلے بیک مسائل کا سامنا ہے،امریکا میں سپوٹیفائی کے 30 ہزار سے زائد صارفین نے مسئلے کی رپورٹس درج کرائیں۔
واٹس ایپ میں مس کال نوٹس سمیت کئی نئے فیچرز متعارف
کینیڈا میں سروس میں خرابی کی 2 ہزار 900 سے زائد رپورٹس سامنے آئیں،برطانیہ میں بھی میوزک ایپ سے متعلق 8 ہزار 800 سے زائد مسائل رپورٹ کیے گئے۔
دوسری جانب سپوٹیفائی کا کہنا ہے کہ صارفین کو کچھ مسائل کا سامنا ہے ، کمپنی آگاہ ہے۔
