چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ سے محکمہ بلدیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ حاصل کی اور رکن قومی اسمبلی رمیش لال سے بھی ملاقات کی۔
اس موقع پر اقلیتی برادری کے مسائل اوران کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے صدراورسیکریٹری شجاع خان نے خیبرپختونخوا کی سیاسی اور تنظیمی صورتحال پربات کی جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنما ظاہرشاہ نے بھی ملاقات میں حصہ لیا۔
اسی طرح بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی بلوچستان کے رہنما میر چنگیز جمالی نے ملاقات کی اور بلوچستان کی سیاسی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا۔
ملک معاشی استحکام اور ترقی کی جانب گامزن ہے، وزیرِ اعظم
ملاقاتوں میں صوبائی اور پارٹی قیادت نے ملکی اورعلاقائی سطح پر سیاسی چیلنجز، پارٹی کے اہداف اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی، بلاول نے صوبائی رہنماؤں کواہم مشورے دیئے اور پارٹی کے یکجہتی اور مضبوطی کے حوالے سے رہنماؤں کو ہدایات بھی دیں۔
اس سلسلے میں پارٹی قیادت نے صوبوں کے سیاسی ماحول اورعوامی مسائل کو مدنظررکھتے ہوئے مستقبل کی منصوبہ بندی پربھی غورکیا۔
یہ ملاقاتیں پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت کے ساتھ رابطوں اور پارٹی کے اہداف کی ہم آہنگی کومزید مضبوط کرنے کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہیں۔
