اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے نئے اسمارٹ میٹرز کی قیمتیں 40 فیصد تک کم ہو گئی ہیں۔
وفاقی وزیر اویس لغاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میٹرز کی قیمتیں کم ہونے سے ملکی سطح پر سالانہ 150 ارب روپے کی بچت ہو گی۔ جبکہ شفافیت اور انٹرنیشنل مسابقتی عمل کے مؤثر طریقے کو اپنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سنگل فیز میٹر کی قیمت میں 7 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔
اویس لغاری نے کہا کہ بہتر حکمت عملی کے باعث پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ریگولیشنز میں مثبت تبدیلی کی گئی ہے۔ جبکہ انٹرنیشنل کمپنیوں نے مسابقتی عمل میں بھر پور حصہ لیا اور رکاوٹیں ختم ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 خوارج ہلاک، نائیک شہید
انہوں نے کہا کہ نئے میٹرز کی مد میں بجلی صارفین کو بھی اربوں روپے کی بچت ہو گی۔
