ایبٹ آباد پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر وردہ کے قتل کا ملزم مبینہ مقابلے میں مارا گیا۔
ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ چھاپے کے دوران پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں جوابی کاروائی میں شمریز گولیاں لگنے سے مارا گیا۔
ثنا یوسف قتل کیس، مزید 2 گواہوں کے بیانات قلمبند
دوسری جانب ایبٹ آباد میں قتل ہونیوالی ڈاکٹر وردہ (Dr.Warda Mushtaq)کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی ۔
رپورٹ کے مطابق آٹھ دسمبر کو جب ان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے لائی گئی تو اس وقت ان کی موت کو 72 گھنٹے گزر چکے تھے۔
ابتدائی پوسٹ مارٹم کے مطابق ان کو گلا گھونٹ کر مارا گیا۔ ان کی گردن کے اردگرد ایسے نشانات ہیں جو کسی رسی یا کپڑے کے ہو سکتے ہیں، جس سے ان کی گردن کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی تھی۔
کراچی: گلشن اقبال میں 3 خواتین کے قتل کا معمہ حل، باپ بیٹا گرفتار
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر وردہ کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود تھے۔
