پیر عبدالرحیم نقشبندی مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ مرحوم کچھ عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔
وہ صاحبزادہ محمود الحسن نقشبندی کے والد جبکہ معروف عالم دین مرحوم عبدالرحمن قاسمی ، صاحبزادہ عبدالقدوس نقشبندی کے بھائی تھے اور معروف عالم دین پیر عبدالشکور نقشبندی کے ماموں تھے۔
سعودی شہزادے مشعل بن بدر کی والدہ انتقال کر گئیں
مولانا فضل الرحمان نے ان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ کرتے ہوئےجے یو آئی کے سر برا ہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پیر عبدالرحیم نقشبندی مرحوم کے سانحہ ارتحال کئ خبر سے دل رنجیدہ ہے ۔
پیر عبدالرحیم نقشبندی مرحوم کے سانحہ ارتحال کئ خبر سے دل رنجیدہ ہے ۔مولانا فضل الرحمان
اس خانوادے کی اشاعت دین اور احیاء سنت کے لئے خدمات قابل رشک ہیں ۔مولانا فضل الرحمان
پیر عبدالرحیم نقشبندی مرحوم اسلاف کی درخشندہ روایات کے امین تھے ۔مولانا فضل الرحمان
مرحوم کے اہل خانہ…
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) December 13, 2025
اس خانوادے کی اشاعت دین اور احیاء سنت کے لئے خدمات قابل رشک ہیں ۔ پیر عبدالرحیم نقشبندی مرحوم اسلاف کی درخشندہ روایات کے امین تھے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کے والد غلام مرتضیٰ شاہ انتقال کر گئے
۔ مرحوم کے اہل خانہ ،متعلقین سمیت دینی تحریکات اور مذہبی طبقہ تعزیت کا مستحق ہے ۔
