بہترین سڑکوں والے دس ممالک کی فہرست میں سنگاپور سرفہرست ہے۔
عالمی سطح پر سڑکوں کا معیار کسی بھی ملک کی ترقی، معاشی کارکردگی، سفری سہولت اور حفاظتی معیار کا اہم پیمانہ سمجھا جاتا ہے۔ تازہ ترین روڈ کوالٹی انڈیکس کے مطابق چند ممالک ایسے ہیں جنہوں نے مضبوط انجینئرنگ، مستقل دیکھ بھال اور طویل المدتی منصوبہ بندی کے ذریعے اپنی سڑکوں کو دنیا کے لیے مثال بنا دیا ہے۔
اس فہرست میں سنگا پور سرفہرست ہے اور اس کی وجہ واضح ہے، صاف ستھری، واضح نشانات والی اور بہترین دیکھ بھال کی حامل سڑکیں، جہاں ٹریفک کا بہاؤ منظم اور نظام انتہائی مؤثر ہے۔
ویزا فیس بڑھانے پر تنازع، 20 ریاستیں ٹرمپ کے خلاف عدالت پہنچ گئیں
فہرست میں دوسرے نمبر پر نیدرلینڈ ہے، یہاں سڑکوں کو غیر معمولی اہمیت دی جاتی ہے، چاہے گاڑی ہو، سائیکل یا دیہی راستے، ہر چیز سوچ سمجھ کر ڈیزائن کی گئی محسوس ہوتی ہے۔ نیدر لینڈ میں نکاسی آب اور انجینئرنگ کا نظام اعلیٰ معیار کا ہے۔
تیسرے نمبر پر سوئٹزرلینڈ ہے یہ ملک اپنی سڑکوں کو بھی اپنی گھڑیوں کی طرح درست اور پائیدار رکھتا ہے، برف پوش پہاڑوں کے باوجود شاہراہیں سال بھر ہموار اور قابلِ اعتماد رہتی ہیں۔
ہانگ کانگ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے، کم زمین ہونے کے باوجود ہانگ کانگ ہر کلومیٹر کو مؤثر انداز میں استعمال کرتا ہے، یہاں کی سڑکیں منظم، صاف اور کارآمد ہیں۔
پانچواں نمبر جاپان کا ہے اس ملک کی سڑکیں نظم و ضبط کی عکاس ہیں، صاف سطح، واضح نشانات اور بہتر روشنی، چاہے ٹوکیو ہو یا دیہی علاقہ معیار ہر جگہ یکساں ہے۔
آسٹریا بہترین سڑکوں کے لحاظ سے چھٹے نمبر پر ہے، یہاں ڈرائیونگ ایک خوشگوار تجربہ ہے۔ دلکش مناظر کے ساتھ ساتھ برفانی اور ڈھلوان علاقوں میں بھی سڑکیں مضبوط اور قابلِ اعتماد ہیں۔
پرتگال ساتویں پوزیشن پر ہے، پرتگال نے گزشتہ برسوں میں اپنے سڑکوں کے نظام کو جدید بنایا ہے۔ آج یہ یورپ کے بہترین اور خوشگوار ڈرائیونگ نیٹ ورکس میں شمار ہوتا ہے۔
اسلامی ملک متحدہ عرب امارات اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہے، یو اے ای کی سڑکیں وسیع، ہموار اور جدید ہیں، بہترین روشنی اور مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی گئی یہ شاہراہیں عالمی معیار کی عکاس ہیں۔
جنوبی کوریا کا اس فہرست میں نوواں نمبر ہے، یہاں انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کا امتزاج نظر آتا ہے، واضح سائن بورڈز، بہتر منصوبہ بندی اور مسلسل دیکھ بھال ڈرائیونگ کو آسان بناتی ہے۔
ایپسٹین فائلز سے جاری نئی تصاویر میں دنیا کے طاقتور ترین افراد بے نقاب
عمان اس فہرست میں دسویں نمبر پر ہے، عمان نے خاموشی سے خطے کی خوبصورت اور معیاری سڑکیں تعمیر کی ہیں۔ لمبی، سیدھی اور ہموار شاہراہیں طویل سفر کو پُرسکون بناتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اعلیٰ معیار کی سڑکیں نہ صرف معیشت کو مضبوط کرتی ہیں بلکہ عوامی زندگی کے معیار میں بھی نمایاں بہتری لاتی ہیں۔
