وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ستھرا پنجاب صفائی ماڈل کی عالمی سطح پر دھوم مچ گئی، کاپ 30، فوربز اور بلوم برگ کے بعد اب برطانیہ کے نشریاتی ادارے بی بی سی نے بھی ستھرا پنجاب کو ایک قابلِ تقلید ماڈل قرار دے دیا ہے۔
بی بی سی کے مطابق ستھرا پنجاب کا صفائی ماڈل برطانیہ کے شہر برمنگھم تک پہنچ چکا ہے، جہاں تاریخ میں پہلی بار کسی برطانوی شہر کے رضا کار گروپ نے صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے پنجاب سے رہنمائی حاصل کی۔
بی بی سی کے مطابق برمنگھم میں اُبلتے کوڑے دانوں کے مسئلے کے حل میں ستھرا پنجاب ماڈل مؤثر ثابت ہوا ہے، پنجاب اور برمنگھم رضاکاروں کی ڈیجیٹل پارٹنر شپ نے کئی مفروضے بدل دیے۔
پنجاب کا ویسٹ مینجمنٹ پلان دنیا بھر کے اداروں کیلئے قابلِ تقلید مثال بن چکا ہے، رضا کار کا کہنا تھا کہ پنجاب سے سیکھ کر احساس ہوا کہ ہم مغرب میں رہ کر بھی ذمہ داری سے پیچھے رہ گئے ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانیہ کے رضاکاروں نے ستھرا پنجاب سے آن لائن مشاورت کی، برطانوی رضاکار گروپ سے ستھرا پنجاب کا رابطہ کاپ تھرٹی میں برازیل میں ہوا، کاپ تھرٹی میں پاکستان پویلین پر ستھرا پنجاب پروگرام کی تفصیلات پیش کی گئیں۔
افغان باشندوں سمیت ہزاروں غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او نے برطانوی رضاکاروں سے آن لائن میٹنگ کی، اجلاس میں پنجاب کے ماڈل اور مقامی مسائل کے حل سے متعلق برطانیہ کو آگاہ کیا گیا۔
بی بی سی کے مطابق پنجاب کے جدید ویسٹ مینجمنٹ سسٹم ستھرا پنجاب کو بین الاقوامی سطح پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
