بھارتی لیجنڈ اداکار دھرمیندر (dharmendra)عمر کے آخری حصے تک کیسے جوان رہے؟راز سامنے آگیا۔
دھرمیندر کے فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر امیت کوہلی نے اداکار کی 90ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی طویل صحت کے 5سنہری اصول بتائے ہیں۔ جس میں مسلسل حرکت، سادہ گھریلو غذا، باقاعدہ جسمانی سرگرمی، ہلکی مگر مستقل روٹین ،مثبت اور زندہ دل طرزِ فکر شامل ہیں۔
دھرمیندر کی 90ویں سالگرہ پر بیٹی ایشا دیول کا جذباتی پیغام
ڈاکٹر کوہلی نے بتایا کہ دھرمیندر نے اپنی 80 کی دہائی میں بھی غیر معمولی نظم و ضبط، مثبت سوچ اور مسلسل جسمانی حرکت کو اپنی زندگی کا حصہ بنائے رکھا۔
ڈاکٹر نے کہا کہ دھرمیندر کی اصل طاقت ان کی ہیرو جیسی قوتِ ارادی تھی۔ مشکل دنوں میں بھی وہ مسکراتے ہوئے کہتے، چلو، تھوڑا کرتے ہیں۔ ہار نہیں ماننی۔ یہی جذبہ ان کی اصل توانائی تھا، جو عمر کے آخری حصے تک برقرار رہا۔
نہ بیٹیاں ، نہ بیٹے: دھرمیندر اپنی کروڑوں کی زمین کس کے نام کرگئے ؟
اداکار کے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی متعدد ویڈیوز میں وہ اپنے فارم ہاؤس میں ورزش کرتے، مسلز دکھاتے، آبی تھراپی اور فزیوتھراپی کے فوائد بیان کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
2022 میں دی کپل شرما شومیں بھی انہوں نے جسمانی سرگرمی سے اپنی دیرینہ وابستگی کا ذکر کیا تھا۔
