وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقات کی۔
وزیرِ اعظم نے روسی صدر ولادی میر پوٹن ، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان، تاجکستان کے صدر امام علی رحمن اور کرغزستان کے صدر سے صدر سادر جپاروف سے ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں کےدوران خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،عالمی امن فورم کے موقع پر وزیراعظم عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے ، قبل ازیں وزیر اعظم نے اشک آباد میں عالمی امن فورم سے خطاب کیا تھا۔
