وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے اٹھ رہا ہے، عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے دباؤ ڈالے۔
ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں عالمی فور سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تنازعات کا پرامن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے ، مکالمہ اور سفارتکاری ہی اختلافات کے حل کا بہترین راستہ ہیں۔ امن کی فاختہ کو دوبارہ پرواز دینے کی اشد ضرورت ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف ترکمانستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اشک آباد روانہ
وزیراعظم نے کہا کہ عالمی امن اور سلامتی کے لیے پاکستان فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے جنگ بندی کے لیے تعاون کرنے والے ممالک قطر، ترکیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ایران کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی حمایت سے غزہ امن منصوبہ منظور ہوا ،غزہ میں قیامِ امن کے لیے پاکستان اپنی کوششیں جاری رکھے گا، مشرق وسطیٰ میں پائیدار جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی ناگزیر ہے۔
ٹرانسپرنسی کی رپورٹ شفافیت سے فروغ کیلئے ہماری کوششوں کا اعتراف ہے ، وزیراعظم شہباز شریف
شہباز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور عدم مساوات ترقی پذیر ممالک کے بڑے چیلنجز ہیں، موسمیاتی تبدیلی کے باعث دنیا کئی نئے خطرات کا سامنا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مالیاتی شمولیت اور خواتین کو معاشی دھارے میں شامل کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
