پاکستان میں ایم جی نے نئی الیکٹرک گاڑی بنگو ای وی کی قیمت کا اعلان کر دیا ہے، یہ کمپنی کی جانب سے الیکٹرک وہیکل میں ایک نیا اضافہ ہے۔
یہ الیکٹرک ہیچ بیک کار شہری استعمال کے لیے تیار کی گئی ہے، جس میں جدید فیچرز، بہتر رینج اور معقول کارکردگی فراہم کی گئی ہے۔
یہ ایک سجیلا ریٹرو سے متاثر ڈیزائن، ایک سادہ سنگل موٹر سیٹ اپ اور روزانہ استعمال کے لیے موزوں ڈرائیونگ رینج کے عملی اختیارات پیش کرتی ہے۔
اس میں چار افراد سفر کر سکتے ہیں، یہ ایک کشادہ گاڑی ہے، جدید ٹیک جیسے ڈیجیٹل ڈسپلے اور موثر بیٹری کے انتخاب کے ساتھ بہترین گاڑی ہے۔
بنگو ای وی میں 31.9 kWh لی آئن فیرو فاسفیٹ بیٹری استعمال کی گئی ہے جو 67 ہارس پاور اور 150 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرنے والی الیکٹرک موٹر کے ساتھ جوڑی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق گاڑی کی WLTP رینج 273 کلومیٹر ہے، جو روزمرہ شہری سفر کے لیے موزوں ہے۔
دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اینڈرائیڈ فون کون سا ہے؟
گاڑی فاسٹ اور اسٹینڈرڈ دونوں قسم کی چارجنگ سپورٹ کرتی ہے، ڈی سی فاسٹ چارجنگ میں 30فیصد سے 80 فیصد تک صرف 35 منٹ میں چار ج کی جا سکتی ہے جبکہ اے سی چارجنگ میں 20 فیصد سے 100 فیصد تک 5.5 گھنٹے میں چارج ہو گی۔
سیفٹی فیچرز میں ڈوئل فرنٹ ائیر بیگز، اے بی ایس اور ای بی ڈی، ریئر پارکنگ سینسرز اور کیمرہ شامل ہے، پاکستان میں ایم جی نے بنگو ای وی کی قیمت 59 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی ہے۔
