ایسے افراد جو سوشل میڈیا پر روزانہ اسکرول کرتے ہیں مگر نہ پوسٹ کرتے ہیں اور نہ ہی کسی مواد پر تبصرہ، درحقیقت ایک منفرد اور پیچیدہ شخصیت رکھتے ہیں۔
ایک نئی نفسیاتی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق بیرونی طور پر ان کے پروفائل خالی یا غیر فعال نظر آتے ہیں، مگر ان کی ذہنی سرگرمیاں کافی گہری اور سرگرم ہوتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ خاموش صارفین پانچ نمایاں خصوصیات رکھتے ہیں۔ پہلی خصوصیت مشاہداتی فطرت ہے یہ لوگ دوسروں کے رویے، تبدیلیوں اور رجحانات کو باریک بینی سے دیکھتے ہیں۔
دوسری خصوصیت سوشل اوورلوڈ سے بچاؤ ہے، یعنی وہ غیرضروری مباحثوں اورشورسے دوررہنا پسند کرتے ہیں۔ تیسری خاصیت خود پرعدم اعتماد نہیں بلکہ خود پر قابو ہے، یہ لوگ صرف وہی بات کہتے ہیں جب واقعی کچھ اہم کہنا ہو۔
یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر جعلی ڈاکٹر نے خاتون کا آپریشن کر ڈالا
چوتھی خصوصیت نجی زندگی سے محبت ہے یہ افراد اپنی ذاتی معلومات عام کرنے سے گریز کرتے ہیں، پانچویں نمایاں خصلت معروضی سوچ ہے، جس کے باعث یہ جلدی ردعمل دینے کے بجائے چیزوں کو سمجھ کررائے بناتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خاموش رہنا کمزوری نہیں بلکہ اکثر ایک مضبوط اور حساس ذہنیت کی علامت ہوتا ہے، یہ افراد شور میں شامل ہونے کے بجائے دیکھنے، سمجھنے اور سیکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
