چنیوٹ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے پیپلزپارٹی سے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی اور پی ٹی آئی کا طرز سیاست گورنر راج والے حالات پیدا کررہا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سخت اقدامات کے دوران خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا آپشن موجود ہے، لیکن ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان اس پر کوئی بات نہیں ہوئی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے فیض حمید کے فیصلے کو تاریخی قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام مستقبل میں ایسی غلطیوں سے بچنے میں مددگار ثابت ہوگا وہ طاقت کے نشے میں اپنے حلف کی خلاف ورزی کرتے رہے اور آج کے فیصلے سے یہ بات واضح ہو گئی کہ غیرقانونی اقدامات کئے گئے۔
انہوں نے بانی پی ٹی آئی پربھی تنقید کی اورکہا کہ انہوں نے بطوروزیراعظم طاقت کے نشے میں دھمکیاں دی، مخالفین کو نشانہ بنایا اورسیاست میں غلط روایت ڈالی۔
وزیر اعظم شہباز شریف ترکمانستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اشک آباد روانہ
بلاول بھٹو نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں مریم نواز اور فریال تالپور کو جیل میں رکھا گیا اورآج خود بند ہے یہی مکافات عمل ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم اور میثاق جمہوریت کے وعدے پورے کرنے پراطمینان ظاہر کیا اور کہا کہ وفاقی حکومت کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، جس کے حل کیلئے وہ پرعزم ہیں جبکہ ایف بی آرکی کمزوریوں کا بوجھ صوبوں کے عوام نہیں اٹھا سکتے۔
