تبت کے مختلف علاقوں میں جمعرات کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز زیرِ زمین تقریباً 10 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا، جس کے باعث جھٹکے متعدد قریبی علاقوں میں بھی محسوس ہوئے۔
اچانک آنے والے زلزلے نے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیلا دیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی، تاہم مقامی حکام نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایمرجنسی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دی ہیں۔
جاپان میں 7.6 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکوں کے بعد مزید آفٹر شاکس کا امکان موجود ہے، جس پر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
