وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کے روز دو روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد روانہ ہوگئے۔
وزیر اعظم کا یہ دورہ ترکمانستان کے صدر کی خصوصی دعوت پر ہورہا ہے، جس کا مقصد پاک۔ترکمان تعلقات، توانائی تعاون، خطے میں تجارتی روابط اور مختلف شعبوں میں اشتراک کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
حکومتی وفد میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر بجلی اویس لغاری اور وفاقی وزیر اطلاعات بھی شامل ہیں، جو دورے کے دوران اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں اور مشترکہ اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔
قوم برسوں فیض حمید اور جنرل باجوہ کے بوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی ، خواجہ آصف
وزیراعظم کے معاونین خصوصی طارق فاطمی اورطلحہ برکی بھی وفد کا حصہ ہیں، جو سفارتی اور تکنیکی مذاکرات میں اہم کردارادا کریں گے۔
دورے کے دوران گیس پائپ لائن منصوبے، علاقائی رابطہ کاری، سرمایہ کاری اور باہمی تعاون کے نئے مواقع پر بات چیت متوقع ہے، حکومتی حکام کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو نئی سمت فراہم کرے گا۔
