سینیٹر فیصل واوڈا نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اہم ادارے نے سزا اور جزا کے نظام کو خود سے شروع کر دیا ہے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جو پاکستان کو نقصان پہنچائے گا اس کیلئے زمین تنگ کر دی جائے گی ، پورے ملک کو پیغام چلا گیا کہ قانون سے بالاترکوئی نہیں۔
لوگوں پر ظلم کرنے والے انجام کو پہنچ رہے ہیں، عطا تارڑ کا فیض حمید کی سزا پر ردعمل
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والوں کے ساتھ مل کر 9 مئی کیا گیا تھا تو کہا تھا کوئی نہیں بچ پائے گا، 9 مئی کیسز باقی ہیں اور جس سیاسی پارٹی نے کیا اس کا فیصلہ دیوار پر نظر آرہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فیض حمید کی سزا ابتدا ہے ، اطہرمن اللہ جیسے لوگوں کا بھی احتساب ہونا ہے، سہولتکاروں کو بھی نہیں چھوڑاجائے گا۔
