اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق رقم اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی گئی ہے، یہ رقم 12 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ظاہر کی جائے گی ،آئی ایم ایف نے 8 دسمبر کو پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری دی تھی۔
ایشیائی بینک نے پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رقم موجودہ قرض پروگرام کی تیسری قسط کے طور پر پاکستان کو جاری کی گئی ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات کی مد میں اضافی 20 کروڑ ڈالر بھی جاری کیے ہیں۔
واضح رہے گزشتہ روز امریکی بینک ایگزم نے بھی پاکستان کیلئے بڑے مالیاتی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔
