میانمار کی فوج نے اپنی ریاست کے ایک اسپتال پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ میانمار کی فوج نے مغربی ریاست رخائن کے شہر مروک اُو کے اسپتال پر رات گئے فضائی حملہ کیا ، حملے میں 68 افراد زخمی بھی ہوئے ۔
زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
میانمار میں آن لائن فراڈ سینٹرز پر فوج کا چھاپہ، 38 پاکستانی بازیاب
واضح رہے 2021 میں میانمار میں فوج نے بغاوت کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا ، جس کے بعد سے میانمار شدید خانہ جنگی کا شکار ہے۔
دوسری جانب میانمار کی فوج نے 28 دسمبر کو انتخابات کا اعلان کیا ہے ، دوسری جانب جمہوریت کے حامی اور باغی گروہ اس عمل کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔
