وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد کی لہر برقرار رہے گی ، جبکہ پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں اسموگ چھائی رہے گی۔
سعودی عرب میں طوفانی بارش سے تباہی ، متعدد عمارتوں کی چھتیں گر گئیں ، اسکول بند
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ، مری گلیات ، پنجاب ، خیبر پختونخوا ، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسم سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب لاہور، سیالکوٹ، نارووال ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ ، گجرات، جہلم، ساہیوال ،ملتان ،خانیوال ، بہاولپور، رحیم یار خان، سکھر، روہڑی، گھوٹگی، لاڑکانہ ، موہنجو داڑو ، پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ ، نوشہرہ اور ڈیرہ اسماعیل خان دھند پڑنے کا امکان ہے۔
