یوکرینی صدر زیلنسکی(zelensky) نے یوکرین روس جنگ ختم ہونے کا اشارہ دے دیا، کہتے ہیں رواں ہفتے خونریزی کے خاتمے کی خبر آسکتی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن کا کوئی متبادل نہیں۔ اصل سوال یہ ہے کہ روس کو قتلِ عام روکنے پر کیسے مجبور کیا جائے،کیا چیز روس کو یوکرین پر دوبارہ حملہ کرنے سے روکے گی۔
یوکرین انتخابات نہ کرانے کیلئے جنگ کو استعمال کر رہا ہے، امریکی صدر
امن منصوبے پر دن رات کام جاری ہے ،جس کے لیے تین دستاویزات تیار کی جا رہی ہیں،ایک 20 نکاتی فریم ورک تیار کیا جا رہا ہے۔
دوسرا امریکا اور یورپی شراکت داروں کا مشترکہ طور پر تیار کیا گیا سیکیورٹی گارنٹی پیکج ہوگا،تیسری دستاویز میں یوکرین کے لیے جامع تعمیرِ نو کا منصوبہ ہوگا،روس یوکرین امن منصوبے کی دستاویزات جلد امریکا بھیجی جائیں گی۔
