سیالکوٹ میں 40 ہزار روپے مالیت (40000 prize bonds draw results)کے پریمیم پرائز بانڈز (رجسٹرڈ) کی 35ویں قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔
آٹھ کروڑ مالیت کا پہلا انعام 566979 نمبر والے خوش نصیب کے نام نکلا، جو اس قرعہ اندازی کا سب سے بڑا انعام ہے۔
پرائز بانڈز پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کر دیا گیا
دوسرے انعام کے لیے جو تین نمبر نکالے گئے وہ یہ ہیں:131132 — 202389 — 944403
ڈرا میں سب سے زیادہ تعداد تیسرے انعام کی ہوتی ہے، جن میں 5 لاکھ روپے مالیت کے متعدد انعامات شامل ہوتے ہیں۔
قومی بچت کی ویب سائٹ اور متعلقہ دفاتر پر مکمل فہرست جاری کر دی گئی ہے جہاں شہری اپنے بانڈ نمبرز چیک کر سکتے ہیں۔حکام کے مطابق پریمیم بانڈز اپنی رجسٹرڈ حیثیت، منافع اور بڑے انعامات کے باعث عوام میں مقبولیت حاصل کیے ہوئے ہیں۔
پرائز بانڈز کی آمدنی پر سب سے زیادہ انکم ٹیکس منہا ہوا کریگا، نوٹیفیکیشن جاری
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے بانڈ شفاف طریقہ کار کے ساتھ محفوظ سرمایہ کاری کا ایک مستند ذریعہ بن چکے ہیں۔قومی بچت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ انعام کی کسی بھی معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں اور جعلی دعوؤں سے ہوشیار رہیں۔
