دبئی میں شاہ رخ خان کے نام سے منسوب ٹاور لانچ کے پہلے ہی دن مکمل طور پر فروخت ہو گیا۔
شیخ زاید روڈ پر تعمیر کیا جانے والا یہ منصوبہ 2.1 ارب درہم مالیت کا ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 159 ارب 60 کروڑ روپے بنتا ہے۔
شاہ رخ ٹاور کی لانچ تقریب دبئی ایکسپو سٹی میں ہوئی جس میں 6 ہزار سے زائد مہمان شریک ہوئے۔
شاہ رخ خان نے کاجول اور ٹوئنکل کے شو میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتا دی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ یہ ٹاور عالمی معیار کی سہولتوں، جدید ڈیزائن اور شاہانہ طرزِ تعمیر کے باعث شیخ زاید روڈ کا ایک نمایاں تجارتی مرکز بنے گا۔
انہوں نے بتایا کہ منصوبے کی تکمیل 2029 میں متوقع ہے۔
