اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 2025 کے لیے 2.7 فیصد سے بڑھا کر 3.0 کر دی گئی۔ جبکہ گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں گروتھ ریٹ 5.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں تیزی آئی۔ اور رواں مالی سال میں بھی مضبوط بہتری متوقع ہے۔ 26-2025 کی گروتھ میں بھی بہتری اور کاروباری ماحول سازگارقرار دیا گیا۔
اے ڈی بی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ جون 2025 کے سیلاب کے باوجود معاشی رفتار برقرار رہی۔ جبکہ پرائیویٹ سیکٹر کریڈٹ اور کھپت میں اضافہ گروتھ کا باعث بنا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں مہنگائی بڑھ سکتی ہے، اصلاحات کی ضرورت، آئی ایم ایف کا انتباہ
رپورٹ میں کہا گیا کہ سرمایہ کاری اور انڈسٹری میں ریکوری سے ترقی کا رجحان جاری ہے۔ تاہم بیرونی طلب کمزور اور تجارت میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔
