کراچی: شہر قائد میں فلیٹ سے تین خواتین کی لاشیں ملنے کا معمہ حل کر لیا گیا۔ قتل میں باپ بیٹا ملوث نکلے۔
گلشن اقبال کے ایک فلیٹ سے تین خواتین کی لاشیں ملنے کے ہولناک واقعے کی گتھی پولیس نے سلجھا لی۔
پولیس حکام کے مطابق تفتیش کے دوران حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے کہ تینوں خواتین کا قتل فلیٹ میں رہنے والے باپ اور بیٹے نے کیا۔ ملزمان نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے بیان دیا کہ شدید معاشی تنگی کے باعث انہوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ ابتدائی شواہد اور واقعاتی بیانات اعتراف جرم کی تصدیق کرتے ہیں۔
اعتراف جرم کے بعد پولیس نے دونوں باپ اور بیٹے کو باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا۔ جبکہ مزید تفصیلات کے لیے فارنزک رپورٹس اور دیگر شواہد کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قوال شیرمیاں داد کے گھر سے سونا چوری، گھریلو ملازمہ گرفتار
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تفتیش جاری ہے اور مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
