لاہور: معروف قوال شیر میاں داد کے گھر سے 6 تولے سونا چوری ہو گیا۔ پولیس نے گھریلو ملازمہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق معروف قوال شیر میاں داد کے چوہنگ میں واقع گھر سے گھریلو ملازمہ نے 6 تولہ سونا چوری کر لیا۔ اہلخانہ شادی کی تقریب میں مصروف تھے کہ گھر کی ملازمہ نے موقع دیکھ کر زیورات چرا لیے۔
چوہنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قوال شیر میاں داد کے گھر کی ملازمہ کو گرفتار کر کے تمام 6 تولے سونا برآمد کر لیا۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملازمہ نے چوری شدہ زیورات گھر کے صحن میں دفن کر رکھے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ انصاری نے جعلی چندہ اکاؤنٹس کے خطرے پر مداحوں کو خبردار کیا
ایس پی صدر کے مطابق ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
